ابنا: پاکستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق خیبر پختونخوا کے نوشہرہ میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث درجنوں مکانات کی دیواریں گر گئی ہیں اور برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث اس شہر کے مختلف علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے جبکہ اس شہر کے مختلف علاقوں میں ابتک 3 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے –
ادھر سوات کے علاقے بحرین میں ساتال کے مقام پر ویگن کھائی میں جا گری جس سے تین سیاح جاں بحق ہو گئے جبکہ راولپنڈی کے علاقے کوٹلی ستیاں میں شدید بارش کے باعث دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے -
سیالکوٹ اور ناروال میں بھی کل رات سے شروع ہونیوالی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے متعدد دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں –
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں دریائے راوی اور چناب کے نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جس سے شمال مشرقی اور وسطی پنجاب کے متعدد علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔.......
/169